نمبر 1 . آپ اپنے فون کی زبان کو تبدیل کر سکتے ہیں۔ اس سے زیادہ تر کام اس زبان میں کر سکتے ہیں جسے آپ جانتے ہیں

نمبر 2 . سیٹنگ کو ٹیپ کریں

نمبر 3 . سکرین کو نیچے سے اوپر کی طرف سوائیپ کریں اور سسٹم آپشن میں جا کر 'زبان اور ان پٹ' آپشن تک آئیں۔

نمبر 4 . زبان اور ان پٹ آپشن کو ٹیپ کریں۔ نوٹ: اگر غلطی سے آپ کے فون کی زبان تبدیل ہو گئی ہے جسے آپ نہیں جانتے تو آپ زبان کے آئیکن کو یاد رکھیں۔ آئیکن کو دیکھ کر آپ کو اس سیٹنگ میں آ سکتے ہیں۔.

نمبر 5 . زبان اور ان پٹ آپشن میں جا کر زبان کے آپشن کو ٹیپ کریں۔

نمبر 6 . زبان کا اندراج یا ایڈ لینگویج میں جائیں نوٹ:یہ ضروری نہیں کہ پاکستان میں بولی جانے والی تمام زبانیں موجود ہوں۔

نمبر 7 . اپنی مطلوبہ زبان پر ٹیپ کریں۔

نمبر 8 . آپ کے فون کی زبان تبدیل ہو چکی ہے۔

نمبر 9 . تاہم کچھ ایپس ایسی ہوں گی جو انگریزی زبان میں ہی ظاہر ہوں گی۔ مثلاً گوگل کروم، یو ٹیوب