نمبر 1 . پُل ڈاؤن مینو کی مدد سے آپ بار بار کئے جانے والے کام جلدی کر سکتے ہیں۔
نمبر 2 . فون کی ہوم سکرین پر اوپر سے نیچے سوائیپ کریں۔ نوٹ: ہو سکتا ہے کہ فون کے سرے یا سکرین کے باہر سے سوائیپ کرنا پڑے۔
نمبر 3 . یہاں آپ کو بلیو ٹوتھ، بیٹری، سیٹنگ، سکرین کی چمک، وائی فائی اور ٹارچ جیسے آپشن ملیں گے۔ نوٹ :آپ جو فنکشن دیکھ رہے ہیں وہ آپ کے فون کے لحاظ سے مختلف ہو سکتے ہیں۔ جو فنکشن سامنے دکھائی دیں گے آپ ان کا انتخاب بھی کر سکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لئے فون کے ساتھ دی گئی کتاب یا مینول پڑھیں۔