نمبر 1 . آپ کی ای میل آپ کے جی میل ایپ کے ان باکس میں آئیں گی ان باکس دیکھنے کے لئے جی میل ایپ کو ٹیپ کریں۔
نمبر 2 . آپ نے جن ای میل کو نہیں پڑھا ان کے جملوں کا رنگ گاڑھا ہو گا ,ای میل کھولنے کے لئے اسے ٹیپ کریں۔
نمبر 3 . ای میل کا جواب دینے کے لئے جواب کے نشان کوٹیپ کریں, اپنا جواب تیار کرنے والی جگہ پر لکھیں۔
نمبر 4 . اگر ای میل دو یا دو سے زیادہ لوگوں کو بھیجی گئی ہے اور آپ سب کو جواب دینا چاہتے ہیں تو سبھی کو جواب دینے کے نشان کو ٹیپ کریں۔
نمبر 5 . یغام لکھنے کے بعد بھیجنے کے نشان کو ٹیپ کریں۔
نمبر 6 . نئی ای میل وصول ہونے پر آپ کا فون آپ کو مطلع کر سکتا ہے ۔ سکرین پر انگلی نیچے یاسوائیپ کرکے پُل ڈاؤن مینو میں دیکھیں ۔ نوٹ: یہ اطلاع یا بیپ کے طور پر یا سکرین کے اوپروالے حصے میں جی میل کے نشان کے طور پر آئے گی آپ کو یہ اطلاع تب ہی ملے گی جب آپ جی میل سے جڑے ہوں گے۔