نمبر 1 . اپنے فون کے ذریعے آپ وائی فائی سے رابطہ قائم کر سکتے ہیں چاہے وہ آپ کا ذاتی ہو یا پبلک۔ پبلک وائی فائی سروس، سکول، ریلوے سٹیشن یا دفاتر میں ہو سکتے ہیں لیکن کچھ جگہوں پر وائی فائی فری بھی ہو سکتا ہے اور نہیں بھی۔ نوٹ: وائی فائی کے ذریعے اپنے فون سے رابطے کرنے کے لئے آپ کو پاس ورڈ کی ضرورت ہوتی ہے۔

نمبر 2 . سیٹنگ آئیکن کو ٹیپ کریں۔

نمبر 3 . نیٹ ورک اور انٹرنیٹ پر ٹیپ کریں۔

نمبر 4 . وائی فائی آپشن کے لیے ٹوگل کے آئیکن کو ٹیپ کریں۔

نمبر 5 . نیٹ ورک کی ایک لسٹ ظاہر ہو گی۔ مطلوبہ نیٹ ورک کو ٹیپ کریں۔

نمبر 6 . پاس ورڈ ٹائپ کریں اور کنیکٹ کے بٹن پر ٹیپ کریں۔