نمبر 1 . آپ گوگل جی میل ایپ کے ذریعے اپنی ای میل بھیج اور وصول کر سکتے ہیں۔
نمبر 2 . جی میل ایپ کو ٹیپ کریں۔
نمبر 3 . پہلی بار اپنا اکاؤنٹ کھولنے کے لئے "نیا اکاؤنٹ بنائیں" کے نشان کو ٹیپ کریں۔
نمبر 4 . آپ کا نام اور آخری نام یا کنیت دی گئی جگہ پر لکھیں اور آگے کے نشان کے ٹیپ کریں۔
نمبر 5 . اپنی پیدائش کا دن، مہینہ اور سال اور یہ بھی لکھیں کہ آپ مرد ہیں یا عورت۔ اب آگے کے نشان کو ٹیپ کریں۔
نمبر 6 . آپ کو گوگل اکاؤنٹ استعمال کرنے کے لئے ایک نام یا یوزرنیم رکھنا ہو گا آپ کے نام کے پہلے اور آخری لفظ سے بنا یہ نام انوکھا ہو، یعنی آپ کے سوا کسی اور کا نہیں ہو سکتا۔ یہ نام رکھنے کے بعد آگے کے نشان کو ٹیپ کریں۔
نمبر 1 . اگر آپ کا نام پہلے ہی کسی اور کا ہے تو جی میل آپ کو بتائے گا اور کچھ اور نام تجویز کرے گا۔ ان ناموں میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں یا اپنا نام خود تبدیل کریں۔ نوٹ: آپ نے جو نام رکھا ہے وہ تبھی مانا جائے گا اگر اس سے پہلے کسی نے نہ رکھا ہو۔ اس نام کو انوکھا بنانے کے لئے اس میں کچھ نمبر ڈال سکتے ہیں ۔ جیسے وغیرہ۔ sughafta92, noreen1986
نمبر 1 . ایک پاسورڈ بھی بنائیں اور اسے دی گئی جگہ پر لکھیں ۔ نوٹ:اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کا پاس ورڈ عام طور پر استعمال ہونے والا لفظ نہیں ہے۔ یہ کچھ حروف، اعداد سے بنا ہو سکتا ہے۔اپنا پاسوڑد دوسروں کے ساتھ شیئر نہ کریں یہ آپ کی حفاظت کے لئے اہم ہے۔