نمبر 1 . آپ کی بورڈ کی زبان بھی تبدیل کر سکتے ہیں تا کہ اس سے لکھنا اور معلومات حاصل کرنا آسان ہو ۔ کی بورڈ کی زبان بدلنے کا طریقہ بھی فون کے لحاظ سے مختلف ہو سکتا ہے۔ سیٹنگ جاننے کے لئے فون کے ساتھ دی گئی کتاب یا مینول پڑھیں۔

نمبر 2 . سیٹنگ کو ٹیپ کریں۔

نمبر 3 ۔سسٹم آپشن میں جا کر 'زبان اور ان پٹ' آپشن تک آئیں۔

نمبر 4 . زبان اور ان پٹ آپشن کو ٹیپ کریں۔

نمبر 5 . آن سکرین کی بورڈ پر ٹیپ کریں۔

نمبر 6 . گوگل کی بورڈ کو ٹیپ کریں۔ نوٹ: ابھی آپ کا کی بورڈ ہوگا ، انگریزی امریکہ گوگل کی بورڈ۔

نمبر 7 . زبان کو ٹیپ کریں۔

نمبر 8 . ایڈ کی بورڈ پر ٹیپ کریں اور اپنی مطلوبہ زبان پر ٹیپ کریں۔

نمبر 9 . اپنی زبان کو ٹیپ کرنے کے بعد
کا بٹن کو ٹیپ کریں done نوٹ: اس حصہ میں مثال کے لئےہم نے اُردو کو چنا ہے۔

نمبر 10 . اپنی مطلوبہ زبان پر انگلی سے تھوڑی دیر تک ٹیپ کریں اور اوپر کی طرف لے جائیں۔ نوٹ :آپ کے موجودہ کی بورڈ کی زبان تبدیل ہو کر اردو میں تبدیل ہو جائے گی۔

نمبر 11 . اگر آپ کا کی بورڈ پھر بھی انگریزی دکھا رہا ہے تو گلوب کے آئیکن کو ٹیپ کرتے جائیں جب تک اردو کی بورڈ نہیں آ جاتا۔ ۔

نمبر 12 . اب آپ آسانی سے اپنے فون پر فعال کی بورڈ بدل بدل کر استعمال کر سکتے ہیں۔