نمبر 1 . آپ کے فون میں ایک خاص ایپ ہے پلے سٹور جسے آپ ایپ کا بازار سمجھیں، یہاں ہر قسم کے ایپ ملیں گے۔ نوٹ: کچھ ایپ مفت میں ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں اور کچھ کے پیسے لگتے ہیں۔
نمبر 2 . ۔پلے سٹور ایپ پر ٹیپ کریں۔
نمبر 3 . جو ایپ ڈاؤن لوڈ کرنا ہے اس کا نام سرچ فیلڈ میں لکھیں جیسے نوکری اور تلاش کے نشان کو ٹیپ کریں۔
نمبر 4 . آپ کے سامنے ایپس کی فہرست ہو گی۔ جسے آپ ڈاؤن لوڈ کرنا چاہتے ہیں اس کو ٹیپ کریں نوٹ: اگر ایپ کے نام کے سپیلنگ غلط ہیں یا اس نام کی کوئی ایپ نہیں تو آپ کو کوئی نتیجہ نہیں ملے گا۔
نمبر 5 . ۔ ایپ کے بارے میں تفصیلی معلومات دیکھائی جاتی ہے، ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے انسٹال کے نشان کو ٹیپ کریں۔
نمبر 6 . ایپ ڈاؤن لوڈ ہونا شروع ہو جائے گی۔ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کتنی ڈاؤن لوڈ ہوئی ہے۔
نمبر 7 . ایپ ڈاؤن لوڈ ہونے کے بعد آپ کے فون پر اس کا نشان بن جائے گا ۔ نوٹ: ڈاؤن لوڈ ایپ کو آپ اپنے فون کے صفحات پر تلاش کرسکتے ہیں۔
نمبر 8 . ایپ کھولنے کے لئے اسے ٹیپ کریں۔
نمبر 9 . ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے سے بہت زیادہ ڈیٹا استعمال ہوتا ہے لہذا اپنے لئے ایسی کوئی ایپ ڈاؤن لوڈ نہ کریں جو غیر ضروری ہو۔ اگر آپ کے پاس وائی فائی کی سہولت ہے تو اس سے ایپ ڈاؤن لوڈ کرنا بہتر ہو گا۔