نمبر 1 . آپ انٹرنیٹ سے کسی بھی فائل کو فون پر محفوظ کر سکتے ہیں۔ نوٹ :اسے فائل کو ڈاؤن لوڈ کرنا بھی کہتے ہیں۔

نمبر 2 . انٹر نیٹ کے کسی فوٹویعنی امیج محفوظ کرنے کے لئے فوٹو کو تھوڑی دیر کے لئے دبائے رکھیں۔

نمبر 3 . اس کے لئے مختلف طریقوں کی فہرست سامنے آئے گی۔فوٹو کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے نشان کو ٹیپ کریں۔

نمبر 4 . آپ دیکھیں گے کہ فوٹو ڈاؤن لوڈ ہو رہی ہے لکھا دیکھائی دے گا۔ اس کا مطلب ہے کہ فائل محفوظ ہو رہی ہے۔ پوری ہو جانے کے بعدفوٹو دیکھنے کے لئے فون پر کھولیں کے نشان کو ٹیپ کریں۔

نمبر 5 . ڈاؤن لوڈ کی گئی تمام فوٹوز دیکھنے کے لئے گیلری ایپ میں فولڈر آئیکن کو ٹیپ کریں۔

نمبر 6 . ڈاؤن لوڈ فولڈر پر ٹیپ کریں۔

نمبر 7 . ساری فوٹوز جو ڈاؤن لوڈ کی ہیں وہ یہاں نظر آئیں گی۔