نمبر 1 . ای میل بھیجنے کے پیسے نہیں لگتے۔ آپ کے موبائل کا کچھ ڈیٹا ضرور خرچ ہوتا ہے۔

نمبر 2 . جی میل ایپ کو ٹیپ کریں۔

نمبر 3 . ۔گوگل اکاؤنٹ کا نام ٹائپ کریں اور پاسورڈ درج کر کے اسے کھولیں اور اگے جانے کے نشان کو ٹیپ کریں۔ نوٹ :اگر آپ پہلے سے جڑے ہیں تو خود بخود آگے بڑھ جائیں گے۔

نمبر 4 . لکھنے کے لئے پینسل کے نشان کو ٹیپ کریں۔

نمبر 5 . جس شخص کو ای میل بھیجنا ہے اس کا ای میل پتہ" بھیجنےوالی جگہ" پر لکھیں ، ایک سے زیادہ ای میل ایڈریس ای میل بھیجنےوالی جگہ پر لکھی جا سکتی ہیں۔

نمبر 6 . ای میل میں موضوع کی دی گئی جگہ پر موضوع لکھیں تاکہ وصول کرنے والا دیکھ سکے کہ ای میل کس چیز کے بارے میں ہے۔

نمبر 7 . ای میل لکھنے کی جگہ پر پیغام لکھیں جو بھیجنا ہے۔ نوٹ : بھیجی ہوئی ای میل اگر مینو میں بھیجے گئے فولڈر میں دکھائی دے تو اس کا مطلب ای میل بھیج دی گئی ہے۔

نمبر 8 . اگر کسی وجہ سے آپ کا جی میل بند ہو جاتا تو آپ کا پیغام ادھورے ای میل فولڈر میں ہو گا۔ اس فولڈر میں جانے کے لئے مینو کے نشان کو ٹیپ کریں۔

نمبر 9 . پہلے ادھوری ای میل کو ٹیپ کریں اور پھر ای میل کو، جسے پورا کرنا چاہتے ہیں۔