نمبر 1 . سمارٹ فون سے آپ فوٹو یا تصویر بھی لے سکتے ہیں۔

نمبر 2 . کیمرہ ایپ کو ٹیپ کریں۔

نمبر 3 . جس کی تصویر لینی ہو اس پر کیمرہ کو فوکس کریں پھر شٹر کے نشان کو ٹیپ کریں۔ تصویر لیتے وقت زیادہ تر فون میں سے آواز آتی ہے۔

نمبر 4 . آپ تصویر کو فوراً دیکھ سکتے ہیں اس کے لئے تھمب نیل کے نشان کو ٹیپ کرنا ہو گا۔

نمبر 5 . اگر اس تصویر کو ختم یا ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہیں تو کچرے کے ڈبے/ بِن کے نشان کو ٹیپ کریں۔

نمبر 6 . اگر آپ اور تصاویر لینا چاہتے ہیں تو پیچھے کے نشان کو چھوتے ہوئے واپس کیمرہ پر جائیں۔