نمبر 1 . یوٹیوب ایک ایسی ایپ ہے جسے استعمال کرتے ہوئے آپ ویڈیوز دیکھ سکتے ہیں۔ نوٹ: انٹرنیٹ پر آن لائن ویڈیو، تصاویر دیکھنا ، ٹیکسٹ کی ڈاؤن لوڈنگ سے زیادہ ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ اس سے دھیان رکھیں کہ آپ کے موبائل ڈیٹا پلان میں موجود ڈیٹا کم نہ پڑے۔

نمبر 2 . یوٹیوب کی ایپ پر ٹیپ کریں۔

نمبر 3 . سرچ فیلڈ میں ویڈیو کا نام لکھیں جسے آپ دیکھنا چاہتے ہیں۔ یعنی حلوہ بنانے کا طریقہ اور سرچ آئیکن پر ٹیپ کریں۔

نمبر 4 . آپ جو تلاش کر رہے ہیں اس سے ملتے جلتے کئی جواب سامنے آئیں گے۔ کسی خاص جواب کو دیکھنے کے لئے اس کے ویڈیو تھمب نیل یا نام کو ٹیپ کریں۔

نمبر 5 . ویڈیو پر کسی جگہ ٹیپ کرنے سے دیکھائی دے گا کہ اسے کیسے روکیں، آگے یا پیچھے کریں یا پھر پوری سکرین پر دیکھیں۔ اس کے علاوہ پلے بیک سلائیڈز اور پلے بیک سٹیٹس بھی دیکھائی دے گا۔

نمبر 6 . تلاش کی فہرست سے اگلی ویڈیو شروع کرنے کے لئے
یا 'اگلا'کا نشان پر ٹیپ کریں۔ next

نمبر 7 . آواز کو کم یا زیادہ کرنے کے لئے آپ کے فون میں آواز کے بٹن ہیں۔

نمبر 8 . کچھ ویڈیو اشتہارات سے شروع ہوتی ہیں ۔ لہذا کچھ سیکنڈ انتظار کے بعد آپ اسے سکپ کر سکتے یا ہٹا سکتے ہیں۔

نمبر 9 . اگر آپ کا انٹرنیٹ کنیکشن سست ہے تو ویڈیو رک جائے گی۔ ایک دائرہ سکرین پر چلنا شروع ہو جائے گا اس کا مطلب ہے کہ یوٹیوب اس ویڈیو تک رسائی حاصل کر رہا ہے۔ نوٹ: کچھ سیکنڈز کے بعد ویڈیو پھر سے چلنا شروع ہو جائے گی، ایسا کئی بار ہو سکتا ہے۔