نمبر 1 : جو ایپ آپ بار بار استعمال کرتے ہیں اس کے لئے اپنے فون کی ہوم سکرین پر اضافی صفحات/سکرین رکھ سکتے ہیں۔
نمبر 2 : سکرین پر دائیں سے بائیں انگلی پھیرتے ہوئے آپ اگلے صفحے /سکرین پر جا سکتے ہیں۔
نمبر 3 : واپس پہلے صفحہ پر آنے کے لئے سکرین پر بائیں سے دائیں انگلی پھیریں۔
نمبر 4 : آپ کے فون کی سکرین پر کتنے صفحات/ سکرینیں ہیں ، یہ چھوٹے چھوٹے نقطوں سے پتہ چلے گا جس صفحہ/سکرین پر آپ ہیں اس کا نقطہ سب سے بڑا ہو گا۔