نمبر 1 . انٹرنیٹ پر آپ بول کر بات چیت کر سکتے ہیں اس پر آپ کا ڈیٹا خرچ ہو گا مگر کال کا الگ خرچ نہیں لگے گا۔ گوگل ڈیو ایپ پر ٹیپ کریں۔

نمبر 2 . نیو کال پر ٹیپ کریں۔

نمبر 3 . جس شخص سے آپ بات چیت کرنا چاہتے ہیں اس کے نام کو ٹیپ کریں۔

نمبر 4 . فون کے آئیکن کو ٹیپ کریں۔

نمبر 5 . اگر رابطہ والا شخص جواب دینا چاہتا ہے تو پھر بات چیت شروع کریں۔ ختم ہونے پر کال ختم کرنے کے لئے سرخ فون کے نشان کو ٹیپ کریں۔

نمبر 6 . چیٹ کال آنے پر آپ کے فون کی گھنٹی بجے گی۔ کال کا جواب دینے کے لئے قبول کریں کے نشان کو ٹیپ کریں اور اگر آپ کال سننا نہیں چاہتے تو مسترد کے نشان کو ٹیپ کریں۔ نوٹ: چیٹ کال کے لیے جس سے بات کرنا چاہتے ہیں اُس کا آن لائن ہونا ضروری ہے۔