نمبر 1 . اگر آپ کسی ویب سائٹ کے کنکشن دیکھتے ہیں اور بعد میں بھی دیکھنا چاہتے ہیں تو اسے محفوظ کرنے کے لئے بُک مارک کر سکتے ہیں۔

نمبر 2 . گوگل کروم ایپ کو ٹیپ کریں۔

نمبر 3 . اگر کسی ویب سائیٹ کو بُک مارک کرنا چاہتے ہیں ۔ مثال کے طورپر نادرہ کی ویب سائیٹ تو مینو آئیکن یا تین نقطوں کو ٹیپ کریں

نمبر 4 . مینو میں سٹار والے نشان کو ٹیپ کریں، ویب سائٹ بُک مارک ہو گئی ہے۔ نوٹ: سٹار کا رنگ اس بات کی نشاندہی کرے گا کہ ویب سائٹ بُک مارک ہو گئی ہے۔

نمبر 5 . اپنی پسندیدہ ویب سائٹس پر دوبار ہ جانے کے لیے، کروم ایپ کھولنے کے بعد تین نقطوں والے مینو بٹن کو ٹیپ کریں۔

نمبر 6 . بُک مارک کے آپشن کو ٹیپ کرنے سے ایک فہرست سامنے آے گی جن کو آپ نے بُک مارک کیا ہو گا۔

نمبر 7 . جو ویب سائٹ دیکھنا چاہتے ہیں اسے ٹیپ کریں۔

نمبر 8 . بُک مارک ڈیلیٹ کرنے کے لئے ویب سائٹ کے سامنے تین نقطوں والے آئیکن کو ٹیپ کریں۔

نمبر 9 . لسٹ میں سے ڈیلیٹ کے آپشن پر ٹیپ کریں۔ویب سائٹ کا بُک مارک ختم ہو جائے گا۔