نمبر 1 . گوگل میپ ایک خاص ایپ ہے جس سے آپ کسی پتے اور جگہ کو تلاش کر سکتے ہیں۔میپس ایپ کو ٹیپ کریں یہ دھیان رکھیں کہ آپ انٹرنیٹ سے جڑے ہیں۔
نمبر 2 . پہلی بار جب آپ گوگل میپس کو ٹیپ کریں گے گوگل پوچھے گا کہ لوکیشن سروسز شروع کی جائیں "او کے " کے نشان کو ٹیپ کریں۔ نوٹ:آپ سیٹنگ میں جا کر بھی لوکیشن کو ٹیپ کر کے اسے چلا اور بند کر سکتے ہیں۔لوکیشن کی سروسز چلانے پر آپ کا ڈیٹا خرچ ہو گا۔
نمبر 3 . سرچ والی پٹی میں جگہ کا نام یا پتہ لکھیں جسے آپ چاہتے ہیں جیسے فیصل مسجد اور تلاش کے نشان کو ٹیپ کریں۔ نوٹ: ایک چھوٹا نیلا دائرہ بتائے گاکہ آپ اب کہاں ہیں۔
نمبر 4 . گوگل پتہ ڈھونڈ کر نقشے کے اس حصے کو بڑھا دے گا اور وہاں ایک لال پن گاڑھے ہوئے دکھائے گا۔ ڈائریکشن کے بٹن کو ٹیپ کریں اور سفر کی نوعیت کا انتخاب کریں ، گوگل آپ کو وہاں پہنچنے میں لگنے والا وقت اور اس جگہ کا فاصلہ کلومیٹر میں دیکھاے گا۔
نمبر 5 . اگر وہاں پہنچنے کے دوسرے راستے ہیں تو وہ راستے سرمئی رنگ میں دکھائے جائیں گے جس راستے سے آپ جانا چاہتے ہیں اسے ٹیپ کریں۔
نمبر 6 . گوگل میپس یہ بھی دکھائے گا کہ آپ نے جو راستہ منتخب کیا ہے اس میں کتنی ٹریفک ہے۔
نمبر 7 . شروع کرنے کے نشان کو ٹیپ کرنے سے گوگل میپ آپ کو راستہ دکھانا شروع کر دے گا۔
نمبر 8 . بعض اوقات گوگل میپس غلطیاں کر سکتا ہے یا دیکھایا گیا راستہ درست نہیں ہو سکتا ، اس لئے سفر کے دوران خیال رکھیں۔