نمبر 1 : کیونکہ سمارٹ فون پر بٹن نہیں ہوتے۔اس کا استعمال دیگر فیچر فون کی نسبت قدرے مختلف ہوتا ہے۔ آپ سمارٹ فون میں اس طرح الگ الگ کام کر سکتے ہیں۔

نمبر 2 : سمارٹ فون میں آپ بٹن نہیں دباتے بلکہ ٹچ کرتے ہیں جسے ٹیپ کرنا کہتے ہیں۔

نمبر 3 : رول کے لیے سسوائپنگ کا استعمال کیا جاتا ہے۔سمارٹ فون کی سکرین پر انگلی پھیرتے ہوئے آپ دائیں سے بائیں یا بائیں سے دائیں، اوپر سے نیچے یا نیچے سے اوپر جا سکتے ہیں

نمبر 4 : جب ایک ہی عمل کے ساتھ دو قسم کے کام کرنے کی سہولت ہو تو اسے اکثر لمبے وقت کے لئے دبانا پڑے گا لہذا خاص نشان یا بٹن کو انگلی سے کچھ وقت تک دبائے رکھیں۔

نمبر 5 : کسی ٹیکسٹ یا تصویر کوصا ف اور بڑا کر کے دیکھنے کے لیے زومنگ کا استعمال کیا جاتا ہے ۔ اپنی شہادت کی انگلی اور انگوٹھے کو مخالف سمت پھیلاتے ہیں۔

نمبر 6 : ٹیکسٹ یا تصویر کو پرانی حالت میں لانے کے لئے اپنے انگوٹھے اور انگلی کو اندر کی طرف واپس لائیں۔ یہ تصویر یا ٹیکسٹ کو بڑا کرنے کے اُلٹ ہے۔