نمبر 1 : فون کو چلانے یا بندکرنے کا بٹن عام طور پر آپ کے سمارٹ فون کے دائیں یا بائیں جانب ہوتا ہے۔
نمبر 2 : اپنے فون کو چلانے یا آن کرنے کے لئے آن/ آف بٹن کو کچھ دیر کے لئے دبائیں۔ تھوڑی ہی دیر بعد فون کی سکرین میں روشنی آ جائے گی۔
نمبر 3 : فون کو بند کرنے کے لئے آن/ آف کے بٹن کو کچھ سیکنڈ کے لئے دبائیں۔ نوٹ: سمارٹ فون آپ سے پوچھ سکتا ہے کہ فون بند کرنا ہے۔ علاوہ ازیں ،کچھ فون ایسے ہیں جن میں بندکرنے کے علاوہ کئی آپشن آتی ہیں اگر فون بند کرنا ہے تو بند کرنے کے آپشن کو ٹیپ کریں۔