نمبر 1 . اگر آپ آواز کے ذریعے تلاش کرنا چاہتے ہیں۔ گوگل سرچ بار پر پائے جانے والے مائیکرو فون کے آئیکن پر ٹیپ کریں۔

نمبر 2 . اپنے فون کو اپنے منہ کے پاس لے کر جائیں۔ جو تلاش کرنا چاہتے ہیں صاف الفاظ میں کہیں۔ یعنی پاکستان یاکپڑوں کے ڈیزائن وغیرہ۔ نوٹ: اگر ایسی جگہ ہوں جہاں شور زیادہ ہو جیسے ٹریفک کا شور، مختلف لوگوں کی آوازیں تو تلاش متاثر ہو سکتی ہے۔

نمبر 3 . کسی موضوع کی تلاش کرنے کے لئے براؤز میں کئی ویب سائٹ دیکھائی دیں گی۔

نمبر 4 . کسی ویب سائٹ کو کھولنے کے لئے نیلے رنگ کے لنک کو ٹیپ کریں۔ نوٹ: آواز کے ذریعے تلاش ابھی انگریزی اور اُردو میں موجود ہے۔