نمبر 1 . اگر آپ کے سمارٹ فون کے سامنےجہاں سکرین ہے وہاں کیمرہ ہے پھر آپ اپنی تصویر لے سکتے ہیں، جسے سیلفی کہتے ہیں۔
نمبر 2 . کیمرہ ایپ کو ٹیپ کریں۔
نمبر 3 . کیمرے کو الٹنے کے نشان کو ٹیپ کریں اب آپ خود کو سکرین پر دیکھ پائیں گے۔ نوٹ: یہ نشان اور اس کی جگہ مختلف فونوں میں مختلف ہوتی ہے۔ براہ کرم اپنے فون کے ساتھ فراہم کردہ کتاب یعنی میونل کو پڑھیں تاکہ معلوم ہو سکے کہ یہ آپ کے فون پر کہاں ہے۔
نمبر 4 . شٹر کے نشان کو ٹیپ کریں۔ نوٹ: تصویر لیتے وقت زیادہ تر فون میں کچھ آواز آتی ہے۔
نمبر 5 . اگر اپنی تصویر کو ختم کرنا چاہتے ہیں تو کچرے کے ڈبے/بِن کے نشان کو ٹیپ کریں۔