نمبر 1 . آپ چاہیں تو اپنی ویڈیوز یوٹیوب پر ڈال سکتے ہیں تاکہ اور لوگ دیکھ سکیں۔
نمبر 2 . یوٹیوب ایپ پر ٹیپ کریں۔ نوٹ:ویڈیو ڈالنے کے لئے جی میل اکاؤنٹ ہونا ضروری ہے۔.
نمبر 3 . ۔+ کے آئیکن کو ٹیپ کریں
نمبر 4 . ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے نشان کو ٹیپ کریں۔
نمبر 5 . گیلری سے ویڈیو کو منتخب کریں جسے اپ لوڈ کرنا ہے۔
نمبر 6 . یوٹیوب آپ کو ویڈیو پلے کر کے دکھائے گا۔ نیکسٹ کے آئیکن کو ٹیپ کریں۔
نمبر 7 . ویڈیو کو ایک نام دیں اور چاہیں تو اس کے بارے میں معلومات بھی دے دیں اس کے لئے جگہ بھی دی گئی ہے۔پرایویسی ایریا کو ٹیپ کریں۔
نمبر 8 . آپ جن لوگوں کو ویڈیو دیکھانا چاہتے ہیں ان کا نام فہرست میں سے چُن لیں۔
نمبر 9 . اگر آپ کی ویڈیو بچوں کے لئے بنائی گئی ہے تو وہاں آپشن کو منتخب کریں ورنہ نہیں آپشن کو ٹیپ کریں اور اپ لوڈ کا بٹن دبائیں۔
نمبر 10 . آپ کی ویڈیو اپ لوڈ ہونا شروع ہو گئ ہے ، اپ اپنی ویڈیو کو دیکھ سکتےہیں کہ مکمل اپ لوڈ ہونے میں باقی کتناوقت درکار ہے۔ یوٹیوب پر ویڈیو اپ لوڈ کرنے میں کافی وقت لگ سکتا ہے یہ اس کے سائز اور آپ کی انٹرنیٹ کی رفتار پر منحصر ہے۔ اگر ویڈیو اپ لوڈ کرتے وقت کنکشن ٹوٹ جاتا ہے تو ویڈیو اپ لوڈ کرنے کا کام خراب ہو سکتا ہے۔ یوٹیوب پر ویڈیو اپ لوڈ کرنے سے آپ کے موبائل کا ڈیٹا بہت زیادہ خرچ ہوتا ہے۔
نمبر 11 . آپ اپنا اکاؤنٹ کھول کر کسی بھی وقت ویڈیوز دیکھ سکتے ہیں اس کے لئے آپ کو لائبریری سیکشن میں جانا ہو گا اور میری ویڈیوز کے نشان کو ٹیپ کرنا ہو گا۔