نمبر 1 . آپ کے فون پر کچھ اہم آئیکن ہوتے ہیں جنہیں جاننا ضروری ہے۔ نوٹ: ان آئیکن کی جگہ مختلف فونوں میں الگ الگ ہو سکتی ہے۔دکاندار سے پوچھیں کہ آپ کو فون کے بنیادی کاموں کے بارے میں گائیڈ کرے۔.
نمبر 2 . مینو : :مینو کو کھولنے کے لئے فون کی سکرین پر نیچے سے اوپر کی انگلی پھیریں یاسوائپ کریں۔ آپ کو اپنے فون کی تمام ایپس نظر آئیں گی۔ نوٹ :کچھ فونوں میں مینو کا بٹن بھی موجود ہوتا ہے۔
نمبر 3 . ایکٹو ایپ یعنی کہ جو ایپ آپ کے فون میں استعمال میں ہے یہ نشان تھوڑی دیر تک دبائے رکھیں وہ ساری ایپس دکھائی دیں گی جو استعمال میں ہیں۔
نمبر 4 ۔کوئی ایپ جو استعمال میں ہے اسے بند کرنا ہو تو ایپ کی سکرین کو نیچے سے اوپر کی طرف سوائپ کریں یا اگر کراس X کا بٹن موجودہے تو اسے دبائیں۔ نوٹ: جو ایپ استعمال میں ہے اسے کچھ وقفوں کے ساتھ بند کر دیا کریں ورنہ فون سست ہو جائے گا۔
نمبر 5 . واپس:اس آئیکن کو ٹیپ کرنے سے آپ واپس پچھلے صفحہ/ایپ پر یا اس کام پر پہنچ جائیں گے جو آپ کر رہے تھے۔
نمبر 6 . ہوم : اس آئیکن پر ٹیپ کرنے سے آپ واپس ہوم سکرین پر چلے جائیں گے۔